کمرہ عدالت میں نئی ​​دیواریں اور شیشے لگائے گئے ہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج کی سماعت مختلف تھی، میڈیا نے کمرہ عدالت میں ایک لفظ بھی نہیں سنا، نئی دیواریں اور شیشے لگائے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کے گھپلے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسے اوپن ٹرائل کہا جاتا ہے لیکن دیواریں کھڑی کرکے قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ غیر قانونی کیس ہے، آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، کمرہ عدالت میں رکاوٹ کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی کو میڈیا سے اونچی آواز میں بات کرنی پڑتی ہے، پی ٹی آئی بانی نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا، ان کا طبی معائنہ کرایا جائے۔