اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 150 پوائنٹس نیچے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 70333 پر بند ہوا، کاروباری دن کے دوران انڈیکس 688 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
مارکیٹ میں آج 44 کروڑ شیئرز کے سودے 16 ارب روپے میں طے پائے۔
اس کے علاوہ مارکیٹ کیپیٹل 17 ارب روپے کم ہو کر 9795 ارب روپے رہ گیا ہے۔