پیٹرولیم کمپنی نے سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا

ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔ ماری پیٹرولیم کے مطابق ماری غزہ فارمیشن ایریا میں گیس کا کنواں دریافت ہوا ہے
، یہ کنواں روزانہ 10.5 ملین معیاری مکعب فٹ گیس پیدا کرے گا۔
ماڑی پیٹرولیم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوخط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ گیس کا کنواں سو فیصد ماری پیٹرولیم کی ملکیت ہے۔