پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے اس لیے بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان میں بہت خوش ہوں۔
پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں جن میں عثمان خان، عرفان خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔