پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے باعث کیویز کا اختیاری ٹریننگ سیشن منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ٹیلی ویژن پر رگبی میچ دیکھ کر خوب لطف اٹھایا۔
آج کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترنے کا امکان ہے۔