اسرائیل نے رفح میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

“اسرائیل نے غزہ کے شہر رفح پر حملہ کیا، حالیہ فضائی حملے میں 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔”

غزہ کے نسبتاً محفوظ علاقے رفح میں اسرائیلی جارحیت اور بمباری سے بچنے کے لیے 20 لاکھ افراد اپنے گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ امریکا اور دیگر اتحادی ممالک نے بھی مطالبہ کیا کہ رفح میں پناہ گزینوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے بغیر کوئی فوجی کارروائی نہ کی جائے۔

تاہم اسرائیل نے اتحادیوں کے انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئے حماس کے کمانڈروں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر رفح پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے رفح کے اطراف میں فوجیوں کی تعداد بڑھا دی اور دوسری جانب غزہ کے کیمپ میں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سمیت 5 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں 42 فلسطینی شہید ہو گئے۔ مزید برآں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ ترکی پہنچ گئے جہاں وہ خطے کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔