“قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔”
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور محمد رضوان کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔ نائب کپتان کے عہدے کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان اور محمد رضوان کے درمیان مقابلہ تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے۔ بابر اعظم کی سابقہ قیادت شاہین آفریدی کی کپتانی کے دوران بھی محمد رضوان نائب کپتان تھے۔