غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، 6 ماہ سے جاری حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے شہر تلکرم میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی دوسرے روز بھی جاری رہی۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز تلکرم کے نورشامس کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔