ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سولر پینلز سے تابکاری کا خطرہ ہے

ماہرین نے عوام کو سولر پینلز سے نکلنے والی تابکاری کے خوف سے خبردار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور ژالہ باری کے باعث سولر پینلز خراب ہورہے ہیں اور ان سے زہریلے مادے خارج ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق جب امریکہ میں ژالہ باری کے باعث سولر پینلز کو نقصان پہنچا تو حکومت نے متاثرہ پینلز سے کیڈمیم ٹیلورائیڈ کے رسنے اور زہر کو پانی میں پھیلانے کے خطرے سے خبردار کیا۔