ایران سے پاکستان کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ صدیوں پر میحط تعلقات کو باہمی تعاون میں بدلنا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں ایرانی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ ہم سب کیلئے اعزاز کی بات ہے، ایران کے صدر اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتاہوں، ایرانی صدر کو دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی اور دل خوش ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایران سے پاکستان کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، قیام پاکستان سےقبل بھی ایران سے قریبی روابط تھے، سنہ 1947 میں ایران پاکستان کو تسلیم کرنے والوں میں سرفہرست تھا۔ ان روابط کوترقی وخوشحالی، باہمی محبت،عوام کی بہتری کیلئے استعمال کرناہے۔