لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل افراد گوادر حملے میں ملوث تھے، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ دہشت گردی سے متعلق ہے، لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل افراد گوادر حملے میں موجود تھے
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت اس سے پوری طرح آگاہ ہے۔ لیکن لاپتہ افراد کا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہو سکتا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر دوبارہ کام شروع کیا جا رہا ہے۔چار دہائیوں سے چل رہا کیس راتوں رات حل نہیں ہو سکتا، لاپتہ افراد کے 10 ہزار 200 سے زائد کیسز کمیشن کو بھیجے گئے، تقریباً 8 ہزار کیسز زیر التوا تھے جو حل ہو چکے ہیں۔