ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فیل ہوگیا

گیم چینجر کے طور پر شروع کیا گیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام ہو گیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق تمباکو، سیمنٹ، شوگر اور فرٹیلائزر سیکٹرز کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا۔
ذرائع کے مطابق ڈیڈ لائن کے 21 ماہ گزرنے کے باوجود ٹیکس مشینری پورے نظام پر عمل درآمد نہ کرسکی، ایف بی آر نے نجی کمپنیوں کے کنسورشیم کو 25 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا تھا۔