کینسر کے شکارشاہ چارلس صحتیاب ،شاہی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے

کینسر کے مرض میں مبتلا برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی صحت میں بہتری آرہی ہے، شاہی محل نے بادشاہ اور ملکہ کی نئی تصویر بھی جاری کردی۔
بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق شاہ چارلس علاج کے بعد کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں، شاہی محل نے بادشاہ اور ملکہ کی نئی تصویر بھی جاری کی ہے۔
شاہی فرائض اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے۔ رواں سال فروری میں 75 سالہ بادشاہ کے طبی ٹیسٹ کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے بادشاہ کی واپسی کے موقع پر بکنگھم پیلس کے باہر جمع ہونے والے لوگوں کو شاہی فرائض سونپے تھے۔