خیبرپختونخوا حکومت کا 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر خوراک کے مطابق حکومت نے گندم کی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی ہے اور حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مقامی طور پر گندم خریدنے سے 9 ارب روپے کی بچت ہوگی، ضرورت پڑنے پر 3 لاکھ میٹرک ٹن مزید گندم خریدی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ کے پی حکومت کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پنجاب اور کسان تنظیموں میں گندم کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے کسان اپریل میں اپنی کاشت شدہ گندم شہر کی سڑکوں پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ 29 تاریخ کو پنجاب اسمبلی کے باہر بھی احتجاج کی کال دی گئی ہے۔