ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے تاکہ معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لایا جا سکے۔
ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کی محنت کے ثمرات اب سامنے آنے لگے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 65 ہزار بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے مجموعی طور پر 86 ارب روپے کی وصولی کی گئی ہے۔
اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں بجلی چوروں سے 0.202 ارب روپے کی ریکوری کی۔
پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ کے علاقوں سے 0.128 ارب روپے برآمد ہوئے، اپریل کے مہینے میں ملک بھر سے 53 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔
متعلقہ ادارے پورے ملک سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی مہم جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔