آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ آج پاکستان کو حتمی قسط کی منظوری دے گا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج شام کو ہوگا۔
اس اجلاس میں پاکستان کو 1 ارب 100 ملین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کی آخری قسط دی جائے گی
جب کہ آئندہ ماہ کے وسط میں آئی ایم ایف مشن پاکستان کے ساتھ 7 سے 9 ارب ڈالر کے نئے امدادی پروگرام کے لیے بات چیت کا آغاز کرے گا۔
آئی ایم ایف کے قریبی ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے 3 سالہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں
، اس لیے آج 29 اپریل کو آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ ریاست کو ملنے والی آخری قسط کی منظوری دے گا۔