اسرائیل رفح پر کوئی کارروائی کرنے سے پہلے امریکی تحفظات سننے کے لیے تیار ہے: امریکا

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے رفح پر کوئی کارروائی کرنے سے پہلے امریکی تحفظات سننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
واشنگٹن میں ایک بریفنگ میں وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل مناسب منصوبہ بندی کے بغیر رفح آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے تحفظات دور ہونے تک رفح آپریشن نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
جان کربی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ رفح آپریشن کے حوالے سے اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے
، غزہ میں عارضی جنگ بندی وزیر خارجہ کا سرفہرست ایجنڈا ہے، وہ کم از کم 6 ہفتے کی جنگ بندی چاہتے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے رفح پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 13 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔