ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے چین کی مدد سے سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس حوالے سے پالیسی تیار کر لی گئی ہے
جس کے تحت سولر پینل بنانے والوں کو 10 سال کی مراعات دی جائیں گی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وہ چین کی مدد سے سولر پینلز کی تیاری شروع کرنا چاہتے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سولر پینلز پر ڈیوٹی کم کر دی گئی ہے، ہمیں بھی بجلی چوری روکنی ہے، لائن لاسز کو کم کرنا ہے، ہمیں یاد رکھنا ہو گا کہ ملک میں جس طرح بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،
موجودہ صورتحال اور گرمی کی وجہ سے، آمد کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے سولر پینلز کی درآمدی ڈیوٹی میں بھی کمی کر دی ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے ‘سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ اینڈ الائیڈ ایکوئپمنٹ پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے،
جس کے تحت مینوفیکچررز کو لوکلائزیشن کو فروغ دینے کے لیے 10 سال کے لیے کچھ مراعات دی جائیں گی، جن میں تیار اشیاء کی درآمد پر ٹیکس بھی شامل ہے۔