سعودی عرب سے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل:شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں،
نئے دور میں سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانیوں کا کردار بہت اہم رہا ہے۔
آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔