پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے گیمبیا پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے بنجول پہنچ گئے۔ جہاں گیمبیا کے پیٹرولیم اور توانائی کے وزیر نانی جوارا نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار فورم میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے،
جس میں امت کے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت بھی شامل ہے۔

اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے گیمبیا پہنچ گئے
-