پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان گندم کے حوالے سے مذاکرات نہ ہوسکے

لاہور: پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان گندم خریداری کے معاملے پر معاملہ حل نہ ہوسکا۔
صوبائی محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو امداد مارکیٹ میں فلور ملز، سیڈ ملز اور کمیشن ایجنٹس کی آمد کے چند روز بعد شروع کر دی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی بے حسی کے خلاف پاکستان کسان اتحاد نے کل سے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان کیا ہے اور کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔
پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ کسانوں کو منڈی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔