مولانا فضل الرحمان کو حق، سچ کی طرف ویلکم کرتے ہیں، امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو خوش آمدید کہتے ہیں،
پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کوئی مینڈیٹ چوری نہیں ہوا۔
ڈی آئی خان میں رحمان کو شکست ہوئی ہے، فضل الرحمان سچ کہہ رہے ہیں تو کھل کر بتائیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے اداروں سے مذاکرات روکنے کی اجازت دی،
کسی بھی ادارے سے جو بھی بات ہوگی وہ سب کے سامنے ہوگی۔ پی ٹی آئی کے بانی نے کبھی کوئی ڈیل نہیں کی اور نہ ہی وہ کسی ڈیل میں آئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ حکومت میں بہت سی خامیاں ہوں گی، وقت کے ساتھ خامیوں کو دور کررہے ہیں۔