عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق خام تیل کے سب سے بڑے صارف امریکہ میں پیداوار میں اضافے کے باعث بدھ کو تیل کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔
جولائی کے لیے برینٹ کروڈ 95 فیصد کمی کے بعد 85.38 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جب کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ جون کے لیے 1.16 ڈالر کی کمی کے بعد 80.77 ڈالر پر بند ہوا۔
دونوں بینچ مارک 1 فیصد سے زیادہ گر گئے۔
انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، امریکی خام تیل کی پیداوار جنوری میں 12.58 ملین سے بڑھ کر فروری میں 13.15 ملین بیرل یومیہ ہو گئی، جو تین سالوں میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
-