18ویں ترمیم کے تحت مقرر کردہ وزارتیں ختم کی جائیں، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت مقرر کردہ وزارتیں ختم کر کے ای او بی صوبے کو منتقل کی جائیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا کی معیشت مزدوروں کی محنت سے چلتی ہے اور ہمارے ادارے مزدوروں کی محنت سے چلتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی، آمروں کی مزدور دشمن پالیسیوں کا خاتمہ کیا، اجرتوں اور پنشن میں تاریخی اضافہ کیا،
پیپلز پارٹی کا فلسفہ سادہ ہے کہ محنت کشوں کو ان کی محنت کا صلہ ملنا چاہیے۔