کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں آئندہ 6 ماہ کی توسیع کردی گئی۔ سندھ حکومت نے منظوری دے دی کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقرری کی مدت کی منظوری دی۔
رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے۔
کابینہ نے اوورسیز کمیٹی کی جگہ ایس بی سی اے میں گورننگ باڈی کے قیام کی بھی منظوری دی، کابینہ نے تھرمل کول اینڈ انرجی بورڈ میں 4 نئے ممبران کی شمولیت کی بھی منظوری دی۔
ارکان میں شازیہ مری، وزیر تعلیم سردار شاہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو اور کرنی سنگھ شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق کابینہ نے نارتھ ناظم آباد میں 45371 مربع گز کے پلاٹ کو اسٹامپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے، بوہری برادری اس پلاٹ پر یونیورسٹی بنانا چاہتی ہے۔