سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سیشن جج کے اغوا میں ملوث 3 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کی گئی جس میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
مارے گئے دہشت گرد کی شناخت دہشت گرد لیڈر اجمت عرف اجمتی کے نام سے ہوئی ہے۔
مارے گئے دہشت گردوں میں دہشت گرد رہنما کرامت عرف ہنجالہ اور دہشت گرد ریحان بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،
دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حالیہ اغوا میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔