اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں تباہ شدہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں 80 سال لگ سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی اس جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تباہ شدہ مکانات کو دوبارہ تعمیر کرنے میں 80 سال لگ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو مکانات فراہم کرنے کے لیے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور معصوم بچوں کی ہے۔