وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کے پی انتظامیہ اور وزیراعلیٰ صرف دھمکیاں دیتے ہیں، آج تک نہیں سنا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی منصوبہ شروع کیا گیا ہو۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی کے عوام نے پہلے ہی بہت تباہی دیکھی ہے، بارشوں اور سیلاب سے لوگوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 6 ٹرک غذائی اشیاء خیبرپختونخوا بھیج رہے ہیں، پنجاب نے ہمیشہ تمام صوبوں کو بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ڈینگی آیا تھا تب بھی خیبرپختونخوا کے لیڈر پہاڑوں پر چڑھ گئے تھے، ڈینگی کے وقت بھی شہباز شریف نے فیلڈ اسپتال بھیجا تھا۔