اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپریل کے دوران 809 مقدمات نمٹائے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپریل کے دوران 809 مقدمات نمٹائے۔ گزشتہ ماہ طے پانے والے مقدمات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اپریل میں سب سے زیادہ کیسز نمٹانے میں سرفہرست رہے۔
اپریل کے دوران چیف جسٹس نے دو سو سترہ مقدمات نمٹائے۔
جسٹس محسن اختر کیانے 106، جسٹس بابر ستار نے 101 کیسز نمٹائے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپریل میں 97 مقدمات نمٹائے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے 91، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 78 کیس جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 68 جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 51 کیسز نمٹائے۔