وزیراعلیٰ پنجاب نے مفت ادویات کی ہوم ڈیلیوری کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت ادویات کی ہوم ڈیلیوری کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ اتنا بڑا عوامی فلاحی منصوبہ آٹھ ہفتوں کی قلیل مدت میں شروع کیا گیا۔
2013 میں مسلم لیگ ن کا ہوم ڈیلیوری کا منصوبہ پچھلی حکومت نے ختم کر دیا تھا۔
وہ اپنی تنخواہیں بھی وصول کرتے رہے اور پراجیکٹ بند کرکے غریبوں کو ادویات سے بھی محروم کردیا۔
ہم نے اس منصوبے کا دائرہ پنجاب کے تمام شہروں تک بڑھا دیا ہے۔ آج سے دو لاکھ مریضوں کو ان کے گھروں پر دوائیں پہنچائی جائیں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ تمام ڈلیوری سواروں نے حفاظتی پوشاک پہن رکھا تھا۔ ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور امراض قلب کی ادویات مریضوں کے گھروں تک پہنچائی جائیں گی۔
دو ماہ کی ادویات کا سٹاک مریضوں کو ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔ تشخیص کے بعد مریضوں کو دوبارہ ڈیلیور کیا جائے گا۔
نواز شریف اور شہباز شریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔