برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات، حکمران جماعت کی بدترین شکست

برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یارک اور نارتھ یارک شائر کے رشی سونکے کے حلقے سے لیبر میئر بھی کامیاب ہوئے۔
ہیمپشائر میں لیبر کو ریڈ ڈچ، تھروک، ہارٹل پول اور رشمور کونسلوں میں کامیابی ملی۔ لیبر نے اولڈہم کونسل کا مجموعی کنٹرول کھو دیا۔ لیبر نے بلیک پول ساؤتھ ضمنی انتخاب جیت لیا، کنزرویٹو سے سیٹ چھین لی
گرین پارٹی نے 159 نشستیں حاصل کیں، اور آزاد امیدواروں نے 218 نشستیں حاصل کیں۔
برطانوی بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کو زبردست حمایت ملی، بلدیاتی انتخابات میں 107 کونسلوں میں سے 100 کے نتائج سامنے آئے، کنزرویٹو پارٹی 463 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہی اور 218 آزاد کونسلرز نے بھی الیکشن لڑا۔