وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کوریا کے سفیر کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جمہوریہ کوریا کی سفیر پارک کی جن نے ملاقات کی، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے کورین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں
، الیکٹرانکس، آٹوموبائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کوریا کے شراکت داروں کو خوش آمدید کہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے زور دیا کہ کوریا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زراعت اور کان کنی کی صنعت میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔