بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے،
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوؤں پر توجہ دی جائے اور سیاسی و سیکیورٹی ماحول سمیت صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت منظم طریقے سے کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کر رہا ہے۔
بھارتی حکام نے اختلاف رائے کو دبانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں کے بیانات علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔