روڈ ٹو مکہ منصوبہ، سعودی وزارت داخلہ کا وفد کراچی پہنچ گیا

سعودی وزارت داخلہ و امیگریشن کا وفد سعودی عرب کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے سلسلے میں کراچی پہنچ گیا۔
سی اے اے حکام کے مطابق 42 رکنی سعودی حکام نے 9 مئی سے کراچی ایئرپورٹ سے شروع ہونے والی خصوصی حج پروازوں کا معائنہ کیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی امیگریشن کا 82 رکنی عملہ ایئرپورٹس پر انتظامات کا جائزہ لے گا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے کے فیز 9 کے تحت رواں سال کراچی ایئرپورٹ کو شامل کیا گیا ہے،
کراچی ایئرپورٹ پر 16 ہزار سے زائد عازمین سعودی امیگریشن کا عمل مکمل کریں گے۔