ہر وقت چہرے پر مسکراہٹ سجائے خوش اخلاقی ملن ساری کے اوصاف سے مزین وہاڑی کے سیاسی افق پر چمکنے والے سیارے افضل خان کھچی اس جہا ن فانی سے کوچ کر گئے ان کا سانحہ ارتحال ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب سرگانہ گروپ کی باگ ڈور سابق وفاقی سیکر ٹری اوران کے بڑے بھائی محمد خان کھچی سنھبال چکے ہیں لیکن اس کے باوجود افضل خان کھچی کی وفات بہت بڑے سانحہ سے کم نہیں ان کی نا گہانی وفات سے صرف ان کا خاندان ہی متاثر نہیں ہوا ان کا پورا علاقہ سو گوار ہے مرحوم نے چھ دفعہ رکن صوبائی اسمبلی رہنے والے اپنے کزن غلام حیدر خان کھچی مرحوم اور اپنے چچا سابق ایم پی اے حاجی محمود خان کھچی سے سیاسی امور کی تربیت حاصل کی اور لوگوں کی خدمت کا جذبہ وراثت میں پایا ہوا تھاآپ وائس چیئرمین ضلع کونسل بھی رہے اور اپنے کزن غلام حیدر خان کھچی چچا حاجی محمود خان کھچی اور اپنے دیگر سیاسی رفیقوں کی مدد سے حلقہ میں کڑوڑوں کے ترقیاتی منصوبے بنا کر لاکھوں لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کیں آپ کاخاندان قیام پاکستان سے پہلے سے سیاست میں سرگرم ہے آپ کے بزرگ شیر محمد خان کھچی کا اپنے وقت میں ڈنکا بچتاتھااور وہ ڈسٹرکٹ بورڈ ملتان کے رکن تھے آپ کے خاندان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح کے الیکشن لڑنے کے وقت خاندان کے رکن حاجی محمود خان کھچی ان کے پولنگ ایجنٹ تھے آپ کے ایک بھائی جاوید خان کھچی یونین کونسل سرگانہ کے ناظم رہے جبکہ بڑے بھائی محمد خان کھچی ایڈشنل کمشنر ملتان،کمشنر بہاولپور ،متعدد بار صوبائی سیکر ٹری اور ڈی جی پاسکو کے عہدوں پر فائز رہے ہیں ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پورا نہں ہو سکے گا مرحوم نے بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں بیٹی ڈاکٹر ہیں جبکہ بیٹا ہمائیوں افضل بینکر ہے اور دوسرا بیٹا سعید افضل خان کھچی سیاسی و خاندانی کے امور سر انجام دیتے ہیں افضل خان کھچی نے متعدد مرتبہ ایم پی اے کا الیکشن لڑالیکن الیکشن 2024 میں الیشن لڑنے کا قرعہ فالمحمد خان کھچی کے نام نکلا جنہوں نے 25000کے قریب ریکارڈ ووٹ حاصل کیے لیکن مناسب سیاسی گروپنگ نہ ہونے کی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکے تا ہم آئندہ کسی الیکشن میں ان کی کامیابی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا آمدہ بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل کرم پور،یونین کونسل عالم پور،یونین کونسل محمد شاہ،یونینکونسل کوٹلی مہتم،یونین کونسل شیر گڑھ،یونین کونسل سرگانہ،یونین کونسل شتاب گڑھ،یونین کونسل نور شاہ سمیت صوبائی حلقہ پی پی 234میں سرگانہ گروپ اہم رول ادا کرے گا۔آپ کے بھتیجے زبیر اکبر خان کھچی بھی سیاسی و سماجی امور میں سعید افضل خان کھچی بھی معاونت کر رہے ہیں