کراچی ‘ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی پولیس نے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بناتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نے بتایا کہ کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا سے را کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے،
جن پر دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے دو دستی بم، پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
حسن سردار نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت خاور حسین اور جابر کے نام سے ہوئی ہے اور انہوں نے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات بھی کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان بیرون ملک ملنے والے ٹارگٹ کی ریکی کرتے تھے اور تمام تفصیلات اور تصاویر بیرون ملک بھجواتے تھے
جب کہ ملزمان بیرون ملک بینک اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے حاصل کرتے تھے۔