ٹیلی کام کمپنیوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والوں کی موبائل سم بلاک کرنے کے حکم پر عمل درآمد میں قانونی رکاوٹوں کی نشاندہی کی ہے۔
ٹیلی کام انڈسٹری نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سروسز بلاک کرنے کا حکم پی ٹی اے کے قانونی حقوق سے مطابقت نہیں رکھتا
اور ٹیلی کام ایکٹ کے تحت صارفین اور کمپنیاں بلاتعطل خدمات فراہم کرنے کی پابند ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ اگر سمیں بلاک کی گئیں تو صارفین کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،
ایف بی آر کا سمز بلاک کرنے کا حکم بھی صارفین کے حقوق سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کے منافی ہے۔

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے میں اہم پیش رفت
-