عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
برینٹ کروڈ فیوچر 23 سینٹ یا 0.28 فیصد بڑھ کر 83.56 ڈالر فی بیرل اور یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ فیوچر 24 سینٹ یا 0.31 فیصد بڑھ کر 78.72 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق رواں ہفتے کے آخر تک تیل کے ذخائر میں اوسطاً 1.2 ملین بیرل کی کمی ہو سکتی ہے۔