پوٹن نے ریکارڈ پانچویں بار صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پانچویں بار چھ سالہ نئے صدارتی عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک تقریب میں نئی ​​چھ سالہ مدت کے لیے حلف اٹھایا
جس کا یوکرین میں جنگ کے باعث امریکہ اور کئی دیگر مغربی ممالک نے بائیکاٹ کیا تھا۔
پوٹن 1999 سے صدر یا وزیر اعظم کے طور پر اقتدار میں ہیں اور یوکرین کی جنگ کے دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد اپنے نئے مینڈیٹ کا آغاز کیا۔
گرینڈ کریملن پیلس میں منعقدہ تقریب کے دوران پیوٹن نے کہا کہ روس موجودہ مشکل دور سے مضبوطی سے گزرے گا اور فاتح بن کر ابھرے گا۔