حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا، آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

پنجاب حکومت نے شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا، آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ریکارڈ کی گئی ہے
، 10 کلو آٹے کی قیمت میں واضح کمی کی گئی ہے۔ . وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں ملتا ہے،
بہاولپور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 870 روپے میں ملتا ہے۔ 10 کلو آٹا 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملتان ڈویژن میں آٹے کا 10 کلو تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے، راولپنڈی ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے،
قیمت میں کمی کے باعث روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔ عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں
، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔