ٹک ٹاک نے امریکی قانون کو عدالت میں چیلنج کیا ہے جس کے تحت مقبول ایپ پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے لیے پہلے ایوان نمائندگان کانگریس نے 20 اپریل اور پھر سینیٹ نے 24 اپریل کو بل کی منظوری دی۔
24 اپریل کو امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بل پر دستخط کیے جس کے بعد یہ بل قانون بن گیا۔
اس قانون کے تحت TikTok کی پیرنٹ کمپنی ByteDance کو 2 آپشنز دیے گئے ہیں۔