پنجاب حکومت اس بار کوئی گندم نہیں خرید رہی‘ فیصلہ ہوگیا

پنجاب حکومت نے کسانوں سے سرکاری سطح پر گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اس بار گندم کی خریداری نہیں کر رہی۔
گندم کی خریداری کا ریٹ 3900 روپے فی من مقرر کیا گیا۔ سرکاری خزانے میں ایک سال کے لیے 22 لاکھ ستر ہزار ٹن گندم موجود ہے۔
پنجاب کے 95 فیصد کسانوں نے اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر دی ہے اور محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق گندم کی خریداری سے اربوں روپے کی بچت ہوگی
اور کسانوں کو کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔