لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں آگ لگ گئی، امیگریشن کا عمل متاثر

لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں آگ لگنے سے امیگریشن کا عمل متاثر ہوا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آگ امیگریشن کاؤنٹر کی چھت میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ لاؤنج میں موجود تمام مسافروں کو دوسرے ہال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔