پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی حل

پاسپورٹ بنانے والوں کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے کراچی اور لاہور میں 2 پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور اور کراچی میں 2 پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کی سہولت کے لیے 2 پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
کوشش کی جارہی ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،
اس سے قبل پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کیا گیا تھا، 36 صفحات پر مشتمل 5 سالہ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی فیس 12 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی۔
. 36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 16,200 روپے اور 72 صفحات والے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 18,500 روپے مقرر کی گئی۔ 25 ہزار 200 روپے۔