قیدیوں کی سیکیورٹی ہمارا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ قیدیوں کا معاملہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے،
ہمیں پاکستان کے اندرونی معاملات پر کسی کی ہدایات کی ضرورت نہیں۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ امریکی دفتر خارجہ نے دنیا بھر کے قیدیوں کے حوالے سے عام بیان دیا ہے،
پاکستان قیدیوں کے حوالے سے اپنے قوانین پر عمل کرتا ہے جس میں انصاف کی فراہمی بنیادی نکتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزاد اور شفاف عدالتی نظام ہے، عدلیہ قانون کے مطابق فیصلے کرنے میں آزاد ہے،
انصاف کی فراہمی پاکستان کی عدلیہ کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی بات ہو رہی ہے
، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا دورہ چین CPEC اور اس کے منصوبوں سے متعلق ہے۔