قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا ویزا اب تک جاری نہ ہوسکا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا آئرلینڈ کے خلاف 10 مئی سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تاحال ویزہ جاری نہیں کیا گیا
جس کے باعث محمد عامر کی آئرلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے محمد عامر کا ویزہ بروقت جاری نہ کرنے پر کرکٹ آئرلینڈ سے سخت برہمی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ سے وضاحت طلب کی ہے کہ محمد عامر کا ویزا ابھی تک کیوں جاری نہیں کیا گیا۔
محمد عامر ٹیم کے اہم رکن ہیں اور حیران کن طور پر ان کا ویزا جاری نہیں کیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی نے فاسٹ بولر محمد عامر کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔