کراچی میں تندوری نان کی قیمت 17 روپے، اور روٹی کی قیمت 12 روپے مقرر

چینی، نان اور چپاتی کے سرکاری نرخ مقرر کر دیے گئے ہیں۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں تندوری نان کی سرکاری قیمت 17 روپے جبکہ چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 137 روپے اور ریٹیل مارکیٹ میں 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی فی کلو قیمت ہول سیل مارکیٹ میں 120 روپے اور ریٹیل مارکیٹ میں 125 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل مارکیٹ میں آٹے کی سرکاری قیمت 123 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔