پنجاب اسمبلی کا اجلاس: حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگاتے رہے

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابا اور نعرے بازی کی، رانا شہباز کی ویڈیو بنانے پر حکومتی ارکان برہم ہوگئے، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے رانا شہباز کو ویڈیو بنانے سے بھی روک دیا۔
ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ بعد میں فوٹو سیشن کرنا مناسب نہیں، رانا صاحب آپ یہ ٹھیک نہیں کر رہے، بیٹھیں، ایوان کے وقار کا خیال رکھیں، یہ آپشن نہیں ہے۔
اجلاس کے دوران حکومتی بنچ کی خواتین ارکان نے بھی تنقید کی، ارکان کھڑے ہوگئے، حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔