بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 بلین ڈالر بھیجے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 بلین ڈالر بھیجے۔
یہ بات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اس اپریل میں کارکنوں کی ترسیلات گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہیں۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی ورکرز نے مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 23.8 بلین ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یہ بھی کہا کہ اس سال ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہیں۔