مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی۔
یہ منظوری لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کے فروغ، لیپ ٹاپ اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہمارا مقصد ہر ضلع میں انٹرنیشنل لیول کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر کالج بنانا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے طلباء کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ صوبے بھر کے طلباء کو 20 ہزار موٹر سائیکلیں دی جا رہی ہیں۔